اسرائیل کے وزیر دفاع ایویگڈور لیبر مین نے کہا ہے کہ غزہ کے جنگجوؤں کے ساتھ اگلی جنگ آخری ثابت ہو گی کیونکہ اس میں تمام جنگجوؤں کا مکمل طور پر خاتمہ کر دیا جائے گا۔
لیبرمین نے ان خیالات کا اظہار فلسطینی اخبار القدس کے ساتھ ایک انٹرویو میں کیا، انہوں نے یہ بھی کہا کہ غزہ سے اب کوئی جنگ برداشت نہیں کی جائے گی، خطے کے تنازعے کا حل دو ریاستی نظریہ ہے۔
انہوں نے فلسطینیوں پر زور دیاکہ وہ انتہا پسند تنظیم حماس پر دباؤ بڑھائیں اور انہیں پاگل پن کی پالیسیوں پر عمل پیرا ہونے سے روکیں۔
اسرائیلی وزیردفاع نے کہا کہ وہ اپنے ہمسائے غزہ ، ویسٹ بینک، لبنان یا شام میں کوئی لڑائی شروع کرنے کا ارادہ نہیں رکھتے۔