پیرس(یس اردو نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن (آزاد کشمیر ) کے جنرل سیکرٹری چوہدری نعیم نے سانحہ کوئٹہ پر تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردوں کیخلاف پاکستان فرنٹ لائن محاذ پر لڑ رہا ہے۔ کوئٹہ میں نو عمر کیڈ ٹس اور فورسز کے نوجوانوں نے جام شہادت نوش کیا ہے ۔ ان پر پوری پاکستانی قوم کو فخر ہے اور ان کے غم میں ہر آنکھ اشک بار اور ہر دل خون کے آنسو رو رہا ہے۔