موصل سے چار میل کے فاصلے پر فوجی دستے جمع ہوں گے جہاں سے شہر کو آزاد کرانے کیلئے آخری مرحلہ شروع ہوگا
موصل : عراقی فورسز داعش کے زیر قبضہ شہر موصل کے قریب پہنچ گئیں ، شہر کے نواحی علاقوں سے جنگجوئوں کا صفایا جاری ہے ۔ سیکورٹی فورسز آزاد کرائے گئے علاقے بازوایا میں جمع ہو رہی ہے ۔ عراقی فورسز کے کمانڈر کا کہنا ہے کہ موصل سے چار میل کے فاصلے پر فوجی دستے جمع ہوں گے جہاں سے شہر کو داعش سے چھڑانے کے لیے آخری مرحلہ شروع کیا جائے گا ۔ اس کارروائی میں اتحادی فضائیہ اور امریکی خصوصی فوجی دستے بھی شریک ہوں گے ۔ آپریشن کے آغاز سے اب تک داعش سے اسی دیہاتوں کا کنٹرول واپس لیا گیا ہے ۔ واگزار کرائے گئے علاقوں سے شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقلی کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔