بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں پولیس نے پاکستان کے اس سفارتی افسر کو رہا کر دیا ہے جنہیں مبینہ طور پر جاسوسی کے الزام میں حراست میں لیا گیا تھا
نئی دہلی:بھارتی میڈیا نے پاکستانی ہائی کمیشن کے افسر محمود اختر کی گرفتاری کی خبروں کی تردید کر دی ۔ پاکستانی ہائی کمیشن کا کہنا ہے کہ کوئی اہلکار گرفتار ہی نہیں ہوا ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی پولیس نے پاکستانی سفارتی افسر محمود اختر کو پانچ ساتھیوں سمیت گرفتار کر گیا ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سفارتی عملے سے حساس دستاویزات ملی ہیں ۔ تاہم بعد ازاں سفارتی استثنیٰ ہونے کی وجہ سے محمود اختر کو چھوڑ دیا گیا ۔
بھارتی میڈیا کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط کو بھی بھارتی وزارت خارجہ طلب کیا گیا ہے ۔
دوسری جانب پاکستانی ہائی کمیشن کے مطابق سفارتی عملے کو ہراساں کرنا بھارت میں معمول ہے ، لیکن کوئی اہلکار گرفتار نہیں ہوا ۔