سیاسی جماعتوں نے اگلے عام انتخابات کے لئے ابھی سے تیاریاں اور جوڑ توڑ کا سلسلہ شروع کر دیا ہے، کراچی میں مسلم لیگ ن کے بعد پی ٹی آئی کو بھی دھچکہ، ضلع ملیر کی اہم شخصیات نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا۔
کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی نے سندھ میں سیاسی جوڑ توڑ کا سلسلہ شروع کر دیا ہے اور اپنے مضبوط علاقے ملیر میں اپنی پوزیشن مزید مستحکم کرنا شروع کر دی ہے۔ کراچی کے علاقے ملیر سے پی ٹی آئی کے رہنماء اور جوکھیو برادری کے سردار جام کریم نے اپنے ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شامل ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
ن لیگ کے ایم پی اے حاجی شفیع جاموٹ کے بھتیجے اور سابق ایم پی اے محمود عالم جاموٹ اور جان عالم جاموٹ بھی پی پی میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں۔ یہ تمام رہنماء جمعرات کو پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس میں پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔ اہم شخصیات کی پیپلز پارٹی میں شمولیت سے کراچی کے حلقے این اے 258 کے ضمنی انتخابات میں حکیم بلوچ کی جیت بھی یقینی ہو گئی ہے۔