مقدمے میں انسداد دہشت گردی ایکٹ ، قتل اور اقدام قتل سمیت 10 مختلف دفعات شامل کی گئی ہیں
کوئٹہ :کوئٹہ پولیس ٹریننگ کالج پر حملے کا مقدمہ نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کر لیا گیا ہے ۔
پولیس کے مطابق مقدمہ نمبر 141،2016 ایس ایچ او نیوسریاب پولیس تھانہ خلیل احمد بگٹی کی مدعیت میں درج کیا گیا ۔ مقدمے میں انسداد دہشت گردی ایکٹ ، قتل اور اقدام قتل سمیت 10 مختلف دفعات شامل کی گئی ہیں ۔ آیف آئی آر میں حملہ آور سے 4 دستی بم ، 2 ڈیٹونیٹرز، 2 کلاشنکوف ، ایک خود کش جیکٹ اور گولیوں کی برآمد کا مقدمے میں اندراج ہے ۔ پولیس ٹریننگ کالج حملے میں 2 فوجیوں سمیت 62 پولیس اہلکار شہید ، 117زخمی ہوئے تھے ۔
کوئٹہ پولیس ٹریننگ کالج میں زخمیوں ہونے والوں میں سے 62 ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں جبکہ 54 کو صحت یاب ہونے پر فارغ کر دیا گیا ۔
کوئٹہ پولیس ٹریننگ کالج حملے میں 2 پاک آرمی کے جوانوں سمیت 62 پولیس اہلکار شہید اور 116 زخمی ہوئے تھے ۔