پاکستان سپر لیگ کی ٹیم پشاور زلمی نے مقبوضہ کشمیر کے باصلاحیت کرکٹر محسن مشتاق کو منتخب کر لیا۔
لاہور: مقبوضہ کشمیر کے کرکٹر محسن مشتاق کی سنی گئی۔ پی ایس ایل کے دوسرے ایڈیشن میں پشاور زلمی نے تیس سالہ باصلاحیت کرکٹر کو چُن لیا۔ یواے ای میں موجود محسن مشتاق کے دبئی میں ٹرائلز لیے گئے اور منتخب کیا گیا۔ ابھرتے ہوئے کرکٹر نے اپنے اس انتخاب پر خوشی کا اظہار کیا اور سخت محنت سے میچ اور دل جیتنے کا عزم ظاہر کیا۔