لاہور: ق لیگ نے2 نومبر کوپی ٹی آئی کے اسلام آباد دھرنے میں شرکت یقینی بنانے کیلیے حکمت عملی تیار کرلی، پارٹی قیادت نے موجودہ ارکان قومی وصوبائی اسمبلی، سابق ممبران اورضلع ناظمین کو ٹاسک دے دیا۔
چوہدری پرویزالٰہی ایک بڑے گروپ کی قیادت کرتے ہوئے یکم نومبر کو گجرات سے نکلیں گے جبکہ دیگر اضلاع سے قافلے بھی مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے اسلام آباد پہنچیں گے، مسلم لیگ ق کے رہنما اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے 3 روز قبل مسلم لیگ ہاؤس میں ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے دھرنے میں شرکت کا اعلان کیا تھا۔
ذرائع کے مطابق چوہدری پرویز الٰہی نے پنجاب اورمرکزی قیادت کے ساتھ مل کر ملک بھر میں عہدے داران اورکارکنوں کی دھرنے میں شرکت کو یقینی بنانے کیلیے ٹیلی فونز پر رابطے کیےہیں