پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان شارجہ ٹیسٹ آج کھیلا جائے گا۔ مصباح الیون کلین سویپ کا مشن پورا کرنے کے لیے میدان میں اترے گی۔
شارجہ: (ویب ڈیسک) شارجہ کے میدان میں ویسٹ انڈیز اور پاکستان سیریز کے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں مدمقابل ہونگے۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق دن گیارہ بجے شروع ہو گا۔ شاہینوں نے کالی آندھی کے خلاف کلین سویپ کی حکمت عملی تیار کر لی ہے۔ تین میچوں کی سیریز میں مصباح الیون کو 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ شارجہ میں گرین شرٹس 8 میں سے 4 ٹیسٹ جیت چکے جبکہ 3 میں شکست ہوئی اور ایک میچ برابر رہا۔ 2002 کی سیریز میں اسی میدان پر پاکستان ٹیم ویسٹ انڈیز کو لگاتار 2 ٹیسٹ ہرا چکی ہے۔ مصباح الحق ریکارڈ انچاسویں ٹیسٹ میچ میں قیادت کے فرائض انجام دیں گے۔