counter easy hit

بھارتی فورسزکی آج پھرورکنگ باؤنڈری پر بلا اشتعال فائرنگ، 4 شہری زخمی

Indian security forces calling on the boundary phrurkng firing, wounding 4 civilians

Indian security forces calling on the boundary phrurkng firing, wounding 4 civilians

سیالکوٹ: بھارتی فورسز کی جانب سے آج ایک بار پھر ورکنگ باؤنڈری پر بلا اشتعال فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 4 شہری زخمی ہو گئے تاہم پنجاب رینجرز کی جانب سے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول اورورکنگ باؤنڈری کی خلاف ورزیاں مسلسل جاری ہیں اوربھارتی فورسز نے آج ایک بارپھرجارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ورکنگ باؤنڈری پر ہرپال، چپراڑ، پکھلیاں اور شکر گڑھ سکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 4 شہری زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کے لئے سی ایم ایچ سیالکوٹ منتقل کردیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آرکے مطابق چناب رینجرزکی جانب سے بھارتی جارحیت کا بھرپورجواب دیا گیا اوربھارتی چوکیوں کوموثرطورپرنشانہ بنایا گیا جب کہ ترجمان پاک فوج نے وادی نیلم میں کسی پاکستانی چوکی کی تباہی کا بھارتی دعوی غلط قراردیا ہے۔

واضح رہے کہ ورکنگ باؤنڈری اورلائن آف کنٹرول پربھارتی فورسزکی بلا اشتعال فائرنگ کاسلسلہ 21 اکتوبرسے مسلسل جاری ہے جس میں اب تک 10 شہری شہید اورمتعدد زخمی ہوچکےہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website