چنیوٹ: سرگودھا روڈ پر 2 ڈمبروں میں تصادم سے 4 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق چنیوٹ میں سرگودھا روڈ پر تیز رفتاری کے باعث 2 ڈمپر آپس میں ٹکرا گئے، حادثے میں 4 افراد موقع پر ہی جاں بحق جب کہ 2 افراد زخمی ہوئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جب کہ لاشوں کو قانونی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا جائے گا۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ٹریفک حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پرافسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیااور زخمی افراد کوعلاج و معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔