سوئی ناردرن حکام کے مطابق تکنیکی خرابی دور ہوتے ہی پرانے گیس شیڈول پر عمل شروع ہو جائے گا
لاہور: پنجاب میں گیس کی قلت کے باعث صوبے بھر میں سی این جی کی فراہمی بند کر دی گئی ۔
سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز ذرائع کے مطابق ایل این جی کی سپلائی کے فلوٹنگ سٹوریج ری گیسی فیکیشن سسٹم میں تکنیکی خرابی سے گیس کی قلت ہوئی جس سے سسٹم میں 425 ملین کیوبک فٹ گیس کی کمی ہو گئی ہے جس کے باعث پنجاب بھر میں صبح چھ بجے سی این جی اسٹیشنز بند کر دئیے گئے ہیں جبکہ صنعتوں کو بھی کوٹے سے 33 فیصد کم گیس ملے گی اور کیپٹو پاور پلانٹس کو شیڈول سے آٹھ گھنٹے کم گیس دستیاب ہو گی سوئی ناردرن حکام کے مطابق تکنیکی خرابی دور ہوتے ہی پرانے گیس شیڈول پر عمل شروع ہو جائے گا ۔