لاہور چلڈرن اسپتال میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے نومولود دم توڑ گیا۔ ورثا کی جانب سے اسپتال میں احتجاج اور توڑ پھوڑ کی گئی۔
لاہور: لاہور کے چلڈرن اسپتال میں مبینہ غفلت کا ایک اور واقعہ پیش آیا جس میں نومولود بچہ دم توڑ گیا۔ ورثا کی جانب سے اسپتال کے اندر احتجاج کیا گیا اور توڑ پھوڑ کی گئی۔ ورثا نے الزام لگایا کہ غلط انجکشن کے باعث بچے کی ہلاکت ہوئی۔ دوسری جانب توڑ پھوڑ کے خلاف نرسوں نے احتجاج کیا جبکہ انتظامیہ نے اسپتال میں ایمرجنسی کو بند کر دیا۔