counter easy hit

برہان انٹرچینج پر پولیس کا صبح سویرے پی ٹی آئی کارکنوں پر دوبارہ دھاوا

PTI again early morning police raid Burhan interchange

PTI again early morning police raid Burhan interchange

پولیس نے کارکنوں کی اسلام آباد کی جانب پیش قدمی روک دی ، آنسو گیس کی شیلنگ ، صورتحال پر قابو پانے کیلئے ہوائی فائرنگ کی گئی

صوابی : برہان انٹرچینج پر پولیس کی شدید شیلنگ اور ہوائی فائرنگ کے بعد کپتان کی ہدایت پر پی ٹی آئی کا قافلہ واپس صوابی بیس کیمپ چلاگیا ۔ اس سے پہلے پرویز خٹک کی قیادت میں قافلہ رکاوٹیں توڑتے ہوئے برہان انٹرچینج پہنچا ،اور رات وہیں پڑاؤ کیا ۔ موٹروے برہان انٹر چینج پر پولیس اور پی ٹی آئی کے کھلاڑی آمنے سامنے آگئے جس سے صورتحال مزید کشیدہ ہوگئی ، رات سے جاری شدید کشیدگی کے بعد پولیس کے تازہ دستے برہان انٹر چینج پر دوبارہ پہنچے ۔ صبح ہوتے ہی آنسو گیس کی شیلنگ اور ہوائی فائرنگ کا سلسلہ شروع ہوگیا اور پولیس نے مظاہرین کو پیچھے دھکیل دیا ۔ تحریک انصاف کے ورکرز کی اسلام آباد کی جانب پیشقدمی کی کوشش ناکام ہونے اور شدید شیلنگ کے بعد کپتان کی ہدایت پر کھلاڑی صوابی انٹر چینج کی جانب واپس چلے گئے ۔ پولیس نے قافلے کیساتھ لائی گئی کرین کے آپریٹر کو حراست میں لے کر گاڑی ناکارہ بنا دی اور فائر بریگیڈ کے ڈرائیور کو بھی ساتھ لے گئے ۔ برہان انٹرچینج پر گزشتہ رات بھی پولیس اور کھلاڑیوں میں گھمسان کا رن پڑا ، پرجوش کارکن نعرے لگاتے آگے بڑھے ۔ کرین سے رکاوٹیں ہٹانے کی کوشش کی ، پولیس نے مورچہ زن ہو کر شیلنگ کی جس سے کئی کھلاڑی نڈھال ہوگئے ، متعدد کی طبیعت بگڑ گئی ، کھلاڑیوں نے جھاڑیاں جلا کر شیلنگ کا اثر کم کرنے کا سامان کیا ، اس سے پہلے صوابی انٹرچینج پر بھی جنون سر چڑھ کر بولا ، کھلاڑی ایک کے بعد ایک کنٹینر اور رکاوٹیں ہٹا کر اسلام آباد کی طرف پیشقدمی کرتے رہے ۔ پولیس اہلکاروں اور کارکنوں میں دما دم مست قلندر ہوا جس سے علاقہ میدان جنگ بنا رہا ۔ اس دوران مظاہرے کی ہیلی کاپٹر کے ذریعے فضائی نگرانی بھی کی جاتی رہی ۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website