وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے عندیہ دے دیا تو اب سڑکوں پر احتجاج کا کوئی جواز نہیں بنتا،قوم کو احتجاجی سیاست سے آزاد کیا جائے۔
سپریم کورٹ میں پاناما لیکس پر آئینی درخواستوں کی سماعت پر موقع پر میڈیا سے گفتگو میں خواجہ آصف نے کہا کہ آج عدالت نے واضح پیغام دیا کہ اس تنازع کا کوئی فیصلہ ہو، ہمیں آئین سکھاتا ہے کہ عدالتی فیصلوں کا احترام کریں۔
انہوں نے کہا کہ دو گھنٹے بعد جواب لاکر عدالت میں پیش کردیں گے، میں ذاتی طور پر، میرے قائد اور میرے ساتھیوں کا آئینی اداروں پر بھرپور اعتماد ہے۔
خواجہ آصف نے مزید کہا کہ عدالت کے سامنے دونوں فریق موجود ہیں،سارے عدالت سے ڈرائی کلین ہوکر نکلیں گے۔
ان کا کہناتھاکہ سپریم کورٹ عدالتی کمیشن بنائے یا کوئی اور راستہ اختیار کرے ہمیں عدالت عظمیٰ پر مکمل اعتماد ہے۔