counter easy hit

’پش اپس‘ کی سیاست

'Push-ups' politics

‘Push-ups’ politics

 

موسم بدل رہا ہے اورپاکستان کے کچھ علاقوں میں تو’سردی آ?نہیں رہی۔۔ سردی آ?چکی ہے۔۔‘ لیکن سیاسی میدان خوب گرم ہے اور اس گرما گرمی میں جوچیز سب سے زیادہ ’ان‘ ہے وہ ہیں ’پش اپس‘۔

ویسے توپش اپس ایکسرسائز کی عام سی روٹین تھی لیکن پاکستان میں کب، کون سی چیز آنا ًفاناً میڈیا اور سوشل میڈیاپر وائرل ہوکربچے بچے کی زبا ن پرآجائے، کچھ کہا نہیں جاسکتا ۔

اور ایسا ہی کچھ معاملہ ’پش اپس‘ کے ساتھ ہوا۔اب توکیا عوام اورکیا خواص۔۔سب ہی میڈیا کی توجہ حاصل کرنے کا ’گر‘ سیکھ گئے ہیں بلکہ یوں کہیں اس فن میں ماہرہوتے جارہے ہیں۔چاہے کھمبے پرچڑھ کر نوکری بحال کرانے کا مطالبہ ہویا اسلام آبادکی سڑکوں پرسکندر کی ایکشن فلم۔۔میڈیا پر جگہ حاصل کرنے کے نت نئے حربے سامنے آتے ہی رہتے ہیں اوراس سلسلے کی تازہ ترین ’پروڈکٹ ‘پش اپس ہیں۔

پاکستان کے میدان کرکٹ سے محروم ہیں اوراس ویرانی کی کثر پاکستانی کرکٹرزپرائے میدانوں یعنی دوسرے ملکوں کے میدانوں میں جاکر پوری کرتے ہیں۔ایسے میں انگلینڈ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم نے لارڈز ٹیسٹ جیتا تو ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے اپنے ٹرینرز کی محنت کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے ’پش اپس‘ کرڈالے۔مصباح کے پش اپس اتنے ’ہٹ ‘ ہوئے کہ ٹی وی کمنٹیٹر زسے لے کرعام آدمی تک جسے دیکھوپش اپس کرتا دکھائی دیتا ہے۔

اسلام آباد میں دھرنے کی ہلچل ہے اورحکومت وپی ٹی آئی دونوں ہی ایک دوسرے کو مات دینے کے لئے اس ’جوڑ‘ میں جم کے ’زور‘ لگا رہے ہیں۔عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالہ پررونق لگی اورعام کارکن سے لے کر بڑے بڑے سیاسی رہنما عمران خان کے اردگردپائے گئے۔

’دھرنا پلس‘ یا’ دھرنا پارٹ ٹو‘ میں اپنے ورکرزاورحامیوں کا لہوگرمانے کے لئے عمران خان نے بھی پش اپس کا سہارا لیا۔عمران خان تو بآسانی پش اپس کرگئے کیونکہ وہ اس عمر میں بھی بہت سے نوجوانوں سے زیادہ فٹ ہیں لیکن ان کے صف اول کے ساتھیوں میں شامل گلوکارسلمان احمد کی حالت خاصی قابل رحم تھی۔کپتان کی خوشنودی اورمیڈیا کی توجہ کے لئے سب ہی جسامت کا خیال کئے بغیر پش اپس کی محنت سے ہانپتے ،کانپتے دکھائی دئیے۔

کچھ حلقے ایسے بھی ہیں جن کو پش اپس جیسی بے ضرر چیز پربھی اعتراض ہے حالانکہ پاکستان میں بہت سی ایسی چیزیں ہیں جوحقیقتاً قابل اعتراض ہیں مثلا مہنگائی،انسانی جانوں کی ارزانی وغیرہ۔

سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اس سب تام جھام سے پاکستان کے عام آدمی کا کیا بھلا ہورہا ہے؟اپنے اپنے مفادات دیکھنے والے سیاستدانوں میں سے کوئی ہے جو بنیادی سہولتیں فراہم کروانے کے لئے میدان میں اترے اور عوام کے حقوق کے لئے پش اپس لگائے؟ حکومت عوام کے روزگار،امن وامان بجلی،پانی،روٹی کے مسائل حل کرکے پش اپس لگانے میں کوئی دلچسپی کیوں نہیں رکھتی۔

مسائل میں گھرے عام پاکستانی کے لئے یہ پش اپس زخموں پرنمک کے علاوہ کچھ نہیں۔۔حکومت اورسیاستدانوں کوعوام کی بھلائی اورملک کی ترقی کے لئے مل کرپش اپس لگانے ہوں گے ورنہ اگرعوام پش اپس لگانے پرآگئے توبہت سوں کو میدان چھوڑ کربھاگنا پڑجائے گا۔

 

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website