ممبئی: شاہ رخ خان بالی ووڈ انڈسٹری کا ایک معروف نام ہیں اور ان کے ساتھ بہت سی اداکارائیں کام کرنے کی خواہشمند ہیں لیکن کترینہ کیف نے کنگ خان کے ساتھ کام کرنے کے لیے جھگڑا مول لیا۔
میڈیا زرائع کے مطابق ہدایتکار آنند ایل رائے کی نئی آنے والی فلم میں شاہ رخ خان کے مقابل کام کرنے کے لیے کترینہ اور دپیکا سے رابطہ تو کیا گیا لیکن کترینہ نے یہ کہہ کر صاف انکار کر دیا کہ اگر فلم میں دپیکا ہوں گی تو وہ ہر گز کام نہیں کریں گی۔
دونوں اداکارائیں ہی بالی ووڈ کی صف اول کی اداکارائیں مانی جاتی ہیں لیکن کترینہ سے دپیکا کے ساتھ کام کرنے سے کیوں انکار کیا اس کا جواب وہ خود ہی دے سکتی ہیں۔