counter easy hit

جنوبی کوریا میں امریکی میزائل شکن نظام لگانے پر چین کا اعتراض

US missile defense system in South Korea to China's objection

US missile defense system in South Korea to China’s objection

شمالی کوریا کی اشتعال انگیزیوں کو روکنے کے لیے امریکا نے جنوبی کوریا میں میزائل شکن نظام نصب کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جبکہ چین نے امریکا سے کہا ہے کہ یہ خطے کی سلامتی کے لیے نقصان دہ ہوگا ۔

خبر ایجنسی کے مطابق جنوبی کوریا میں میزائل شکن نظام کی تنصیب کا اعلان جنوبی کوریا میں تعینات امریکی کمانڈر ونسنٹ بروک کی جانب سے کیا گیا ہے ۔

ایک اجلاس میں ان کا کہنا تھا کہ جنوبی کوریا میں تھاڈ اینٹی میزائل سسٹم اگلے 8 سے 10 ماہ میں نصب کیاجائےگا، یہ اقدام شمالی کوریا کی اشتعال انگیزی کے جواب میں اٹھایا جارہا ہے۔

دوسری جانب چین نے امریکا سے کہا ہے کہ وہ جنوبی کوریا میں میزائل نظام کی تنصیب فوری طور پر روک دے۔

چینی وزارت خارجہ کے مطابق جمہوریہ کوریا میں امریکی میزائلوں کی تنصیب سے خطے کے ممالک کے دفاعی اور سلامتی مفادات کو نقصان پہنچے گا ۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اس بات پر زوردیا کہ چین اپنی قومی سلامتی کے مفادات کے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات کرے گا۔

 

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website