کراچی کے علاقے ملیر 15 میں مذہبی جماعت کے احتجاج کو منتشر کرنے کے لئے پولیس نے ہوائی فائرنگ اور شیلنگ کی ہے ۔
مجلس وحدت المسلمین کی جانب سے رہنمائوں کی گرفتاری کے خلاف ملیر 15پر مظاہرہ کیا گیا جس کے باعث صبح سے ٹریفک کی روانی متاثر ہورہی ہے ۔
مظاہرین نے ریلوے ٹریک پر بیٹھ کر ٹرینوں کی آمد و رفت معطل کردی جس پر پولیس نے انہیں منتشر کرنے کیلئے ہوائی فائرنگ اور شیلنگ کی ۔