counter easy hit

پیرس میں دنیا کا سب سے بڑا چاکلیٹ کا میلہ سج گیا

Set up the world's biggest chocolate festival in Paris

Set up the world’s biggest chocolate festival in Paris

یوں تو پیرس کو خوشبوؤں کا شہر کہا جاتا ہے لیکن اب چاکلیٹ کا سالانہ میلہ بھی اس کی پہچان بنتا جارہا ہے۔

پیرس میں دنیا کی سب سے بڑی چاکلیٹ کی نمائش ہوئی جہاں مختلف اقسام کی چاکلیٹس اور ڈیزائنز نے شائقین کے دل للچا دئیے ۔

اس دلچسپ اور مزیدار فیسٹیول میں 15فٹ لمبا چاکلیٹ سے بنا ایفل ٹاور بھی لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا رہاجسے دیکھ کر شائقین کے منہ میں پانی آگیا۔

دنیا کی سب سے بڑی چاکلیٹ نمائش میں لوگوں کا بھرپور طریقے سے استقبال کیا گیا جہاں چاکلیٹ کی آبشاریں ، مٹھائیاں ، لباس ،کنگ کانگ،دیو قامت ہاتھی،جاپانی سمورائی اور مختلف مجسمے بچوں سمیت بڑوں کے لئے یکساں دلچسپی کا باعث بنے رہے ۔

ہر سال منعقد کئے جانے والے اس میلے میں دنیا بھر سے 5 سو سے زائد کمپنیوں نے شرکت کی جس میں دنیا کے بڑے ہوٹلوں کے ٹاپ شیفس، باورچی ،ڈیزائنرز اور ماہرین نے اپنی ماہرانہ صلاحیتوں کا استعمال کرتے ہوئے چاکلیٹ کے ذریعے ایسی مزیدار چیزیں بنائیں کی کہ دیکھنے والے حیران رہ گئے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website