حافظ آباد میں مسلح ڈاکووں نے مزاحمت پر فائرنگ کرکے ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن کے رکن اور نوجوان قانون دان ذکاء اللہ ایڈوکیٹ کو شدید زخمی کردیا ہے۔
پولیس کے مطابق ذکاء اللہ ایڈوکیٹ موٹرسائیکل پر ساتھی وکیل کے ہمراہ اپنے گاؤں جارہے تھے کہ 3مسلح ڈاکووں نے انہیں جوریاں پل پر روک کر لوٹنے کی کوشش کی۔
ذکاء اللہ نے مزاحمت کی تو ڈاکووں نے فائرنگ کردی، جس سے ذکاء اللہ ایڈوکیٹ شدید زخمی ہوگئے ہیں۔ ڈاکو دونوں وکلاء سے نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے ہیں۔ زخمی وکیل ذکاء اللہ کو ڈی ایچ کیو اسپتال کے ٹراما سینٹر منتقل کردیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔