counter easy hit

عوام کے جان و مال کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے، ثنا اللہ زہری

Protection of life and property of the people is our responsibility, Sanaullah Zehri

Protection of life and property of the people is our responsibility, Sanaullah Zehri

وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا ہے کہ پر امن بلوچستان کا قیام اور عوام کے جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ذمہ داری ہے۔ دہشت گردی کے سنگین چیلنج سے نمٹنے کے لیے حکومت پختہ عزم رکھتی ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے پولیس، ایف سی اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کی جانب سے کوئٹہ اور دیگر علاقوں میں دہشت گردوں کے خلاف جاری کامیاب کاروائیوں پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کا آخری حد تک پیچھا کر کے انہیں کیفر کردار تک پہنچانے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائیگی۔

وزیراعلیٰ نے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کو صوبہ بھر بالخصوص کوئٹہ شہر میں حفاظتی اقدامات کو مزید موثر بنانے کی ہدایت بھی کی ہے۔

خاص طور سے شہر کے حساس اور عوامی مقامات پر حفاظتی انتظامات میں اضافے، شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر نگرانی کے عمل کو مزید سخت کرنے، سیکورٹی فورسز کے گشت میں اضافے، متعلقہ کنٹرول رومز کو فعال رکھنے اور سیکورٹی اداروں کے مابین مربوط روابط کے قیام کی ہدایت بھی کی ہے۔

 

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website