counter easy hit

پاکستانی خاندان نےہلیری کے حق میں 28ووٹ کاسٹ کئے

The family of the 28 votes cast in favor of Hillary Clinton

The family of the 28 votes cast in favor of
Hillary Clinton

امریکی ریاست نارتھ کیرولینا ڈونالڈ ٹرمپ اورہلیری کلنٹن کے درمیان اس قدر سخت انتخابی مقابلہ کا باعث بنی ہوئی ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ الیکشن سے دو روز قبل بھی اپنی تمام تقاریر میں نارتھ کیرولینا میں اپنی جیت کا پہلے سے ہی دعویٰ کر رہے ہیں جبکہ ہلیری کلنٹن اپنی انتخابی مہم کیلئے چار مرتبہ وہاں جاکر اجتماعات سے خطاب کر چکی ہیں۔

اس ریاست میں 8 نومبر سے قبل بھی ووٹ ڈالنے کی رعایت کا فائدہ ایک پاکستانی خاندان کے 28 افراد نے اٹھایا اور قبل از پولنگ اپنے ووٹوں کا استعمال کرکے ایک روایت قائم کی ہے ۔

نارتھ کیرولینا کے شہر شارلیٹ کے نواحی علاقے میں آباد اس خاندان کے اہم فرد میاں فرخ حفیظ نے ترجمانی کرتے ہوئے ’’ جنگ ‘‘ کو بتایا کہ ان کے خاندان اور رشتہ داروں کے 28 افراد اپنے حلقے میں رجسٹرڈ ووٹر ہیں جنہیں انہوں نے قبل از پولنگ ووٹ ڈالنے پر قائل کر لیا اور تمام 28 افراد نے اپنے سیاسی اور جمہوری حق کا استعمال کیا۔

فرخ حفیظ نے موجودہ امریکی انتخابات کو تاریخی اور امریکی مسلمانوں کیلئے انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ میرے رشتہ داروں اور بھائیوں کے اہل خانہ نے بھی اس کو چیلنج سمجھتے ہوئے سخت مقابلہ کی اس اہم ریاست میں اپنا فرض سمجھ کر ووٹ کا ذمہ دارانہ استعمال کرکے تاریخی انتخابات میں حصہ لیا ہے ۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ وہ کس کے حامی ہیں تو انہوں نے ووٹ کو قومی اور شخصی ذمہ داری قرار دیتے ہوئے کہا کہ مجھ سمیت خاندان کے متعدد افراد ری پبلکن ووٹر ہیں لیکن اس مرتبہ کی صورتحال میں میں نے ڈیموکریٹ ہلیری کی حمایت کی ہے اور دوسروں کو بھی اس کا قائل کرنے کی کوشش کی ہے ۔

اس ریاست میں 28ووٹوں کی حمایت اہمیت کی حامل ہے ۔ صدر اوباما نے بھی ہلیری کی حمایت کیلئے نارتھ کیرولینا جاکر مہم چلائی ہے ۔

خاتون اول مشعل اوباما نے ہلیری کے ساتھ نارتھ کیرولینا میں ہیلری کلنٹن کی حمایت میں تقریر کی کیونکہ یہ ریاست ری پبلکن اکثریت کا طویل ریکارڈ رکھتی ہے لیکن ڈیموکریٹک صدر اوباما نے یہاں کی اقلیتوں کے ساتھ ڈیموکریٹ ڈائیلاگ قائم کرنے میں کامیابی حاص کی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website