counter easy hit

ناپسندیدہ بھارتی اہلکاروں کی واپسی شروع ، 3چلے گئے

The return of unwanted Indian officials, went 3

The return of unwanted Indian officials, went 3

بھارتی ہائی کمیشن کے نا پسندیدہ قرار دیے گئے 8 میں سے 3 اہلکار بے نظیر انٹرنیشنل ایئر پورٹ اسلام آباد سے بھارت کے لئے روانہ ہوگئے۔ باقی 5 پانچ اہلکار کل واہگہ کے ذریعے بھارت جائیں گے ۔

بھارتی ہائی کمیشن کے نا پسندیدہ قرار دیے گئے آٹھ میں سے تین اہلکار فرسٹ سیکرٹری کمرشل انوراگ سنگھ ، وجے کمار ورما اور مدھوان نندا کمار بھارت روانہ ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق تینوں اہلکار آج صبح 9 بجے پرواز نمبر ای کے 613 کے ذریعے براستہ دبئی بھارت روانہ ہوئے ۔ باقی پانچ اہلکار کل بذریعہ سڑک واہگہ سے بھارت جائیں گے۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ اہلکاروں کا گزشتہ اتوار کو بھارت واپس جانے کا شیڈول طے تھا، تاہم بعض ضروری دستاویزات مکمل نہ ہونے کی وجہ سےان کی بھارت روانگی میں تاخیر ہوئی ہے۔

بذریعہ واہگہ بھارت واپس جانے والے اہلکاروں میں راجیش کمار اگنی ہوتری، بلبیر سنگھ، امردیپ سنگھ بھٹی،جیا بالن سینتھل، اور دھرمیندرا شامل ہیں۔

اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن میں تعینات عملے کے یہ افراد حقیقت میں بھارتی انٹیلی جنس اداروں کے اہلکار تھے جنہیں پاکستان نے ناپسندیدہ شخصیات قرار دے کر ملک چھوڑنے کا کہا تھا۔

دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی ہائی کمیشن کے کمرشل قونصلر راجیش کمار اگنی ہوتری را کے پاکستان میں اسٹیشن چیف تھے، جبکہ فرسٹ سیکریٹری پریس بلبیئر سنگھ ،جیا بالن سینتھل، اور سرجیت کا تعلق بھارتی انٹیلی جنس بیوروسے ہے ، انوراگ سنگھ، امردیپ سنگھ بھٹی، مادھون نندا کمار،وجے کمار اور دھرمیندرا کا تعلق بھارتی خفیہ ایجنسی را سے ہے۔

 

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website