ملتان میں دھند کا سلسلہ جاری ہے ،حد نظر ایک سو میٹر سے 5 سو میٹر تک ہے جس کی وجہ سے معمولات زندگی متاثر ہو رہے ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملتان اور گرد و نواح میں دھند کی وجہ سے حد نظر 100 میٹر سے 500 میٹر تک ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 89 فیصد ہے جو آہستہ آہستہ کم ہو جائے گی تو یہ دھند سہ پہر کے وقت اسموگ میں تبدیل ہو جائے گی جس کی وجہ سے سانس کی بیماریوں میں مبتلا افراد کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہوسکتا ہے ۔
نشتر اسپتال میں روزانہ 2 سو مریض رپورٹ ہو رہے ہیں ،دوسری جانب دھند کی وجہ سے موٹر وے پولیس نے مسافروں کی سہولت کے لیے 5 بریفنگ پوائنٹ قائم کر دیئے ہیں ۔