نیویارک: صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ سے شکست کے بعد ڈیموکریٹک پارٹی کی امیدوار ہلیری کلنٹن کے حامی زاروقطار رونے لگے۔
امریکا میں ہونے والے صدارتی انتخابات کے نتائج کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کامیاب ہو چکے ہیں اور ان کے انتحابی کیمپ میںجشن کا سماں ہے، ٹرمپ کے حامیوں کی جانب سے ہلیری کلنٹن کو گرفتار کرو اور جیل میں ڈالو کے نعرے لگائے گئے۔
دوسری جانب صدارتی انتخابات میں شکست کے بعد جب ہلیری کلنٹن کے کیمپین منیجر کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ آپ لوگ اپنے گھروں اور ہوٹلز میں جا کر آرام کریں تو ڈیموکریٹک پارٹیکےانتخابی آفس میں مایوسی چھا گئی اور لوگ زاروقطار رونے لگے۔