امریکی صدر بارک اوباما نے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو وائٹ ہاؤس آنے کی دعوت دیدی، ملاقات آج ہوگی۔
وائٹ ہاؤس کے پریس سیکریٹری کےمطابق صدر اوباما نے ڈونلڈ ٹرمپ کو وائٹ ہاؤس آنے کی دعوت دی ہے، دونوں کی ملاقات آج اوول آفس میں ہوگی جس میں اقتدار کی منتقلی کے امور پر گفتگو کی جائےگی۔
دوسری جانب وزیرخارجہ جان کیری نے محکمہ خارجہ کےحکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ ٹرمپ کو اقتدار کی منتقلی میں مکمل تعاون کریں، ان کا کہنا تھا کہ یہ جمہوریت کا حسن ہے، اقتدار کی پرامن منتقلی پرہمیں فخر ہوگا۔
حکام کو ہدایت کی ہے کہ نئی انتظامیہ کے ساتھ پوری دیانت داری اور خلوص کےساتھ کام کرے۔