بلوچستان کے علاقے حب میں رینجرز نے کارروائی کرکے کالعدم جنداللہ پاکستان کے امیر عارف عرف ثاقب کو ہلاک کردیا۔بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔
رینجرز ذرائع کے مطابق ملزم عارف عرف ثاقب کالعدم جنداللہ پاکستان کا امیر تھا اور القاعدہ،جماعت الاحرار،داعش کےساتھ مل کر کارروائیاں کرتا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عارف عرف ثاقب لشکرجھنگوی کے ساتھ بھی دہشت گردی کی کارروائیاں کرتاتھا اور کراچی اوربلوچستان میں ہونےوالےخودکش دھماکوں کا ماسٹرمائنڈتھا۔
رینجرز ذرائع کے مطابق کارروائی میں ملزم کےقبضےسےبھاری تعدادمیں اسلحہ اوربارود برآمد ہوا ہے۔