عالمی بینک نے پاکستان اور بھارت پر زور دیا ہے کہ وہ سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کا معاملہ ثالثی کے ذریعے حل کریں ۔
پاکستان نے بھارت کے ساتھ کشن گنگا ڈیم کے تنازع پر عالمی بینک سے غیر جانبدار ماہر تقرری کرنے کا مطالبہ کیا تھا اور بھارت سے کہا تھا کوہ بھی کشن گنگا ڈیم کے تنازعے پر عالمی بینک کے غیرجانبدار ماہر کے تقرر کیلئے عالمی بینک سے رجوع کرے ۔۔
عالمی بینک کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ اس سلسلے میں جلد غیر جانبدار ماہرین کا تقرر کردے گا ۔۔ اور اس کے لیے اس نے پاکستان اور بھارت کو تین ممکنہ ماہرین کے نام تجویز کردیے ہیں تاکہ دونوں ممالک ان سے کسی ایک ماہر کا انتخاب کرسکیں ۔
عالمی بینک کا کہنا تھا کہ بہتر یہی ہوگادونوں ممالک معاملہ عدالت میں جانے سے قبل ثالث کے ذریعے حل کرلیں ۔