counter easy hit

عالمی طاقتوں کے ساتھ جوہری معاہدہ ختم ہوا تو متبادل آپشنز موجود ہیں، ایران

At the end of the nuclear deal with world powers, there are alternative options, Iran

At the end of the nuclear deal with world powers, there are alternative options, Iran

بریٹی سلوا: ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ تمام فریق متفقہ طور پر طے پانے والے جوہری معاہدے کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں تاہم اگر ایسا نہیں ہوا تو ایران کے پاس دوسرے آپشن بھی موجود ہیں۔

سلواکیہ کے دارالحکومت بریٹی سلاوا میں اپنے سلواک ہم منصب کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کا کہنا تھا کہ تہران کی خواہش، امید اور ترجیح ہے کہ امریکا سمیت 6 عالمی طاقتوں کے ساتھ طے پانے والا جوہری معاہدے پر مکمل عمل درآمد ہو۔ انہوں نے نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا نام لئے بغیر کہا کہ جوہری معاہدہ کوئی دو طرفہ معاہدہ نہی ہے کہ ایک فریق اسے ختم کر دے لیکن اگر ایسا ہوا تو ایران کے پاس متبادل آپشنز بھی موجود ہیں۔

ایران کے ساتھ جوہری معاہدہ تاریخ کی سب سے بڑی غلطی ہے

واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ اپنی انتخابی مہم کے دوران ایران کے امریکا سمیت 6 عالمی طاقتوں کے ساتھ گزشتہ برس جولائی میںطے پانے والے جوہری معاہدے کی شدید الفاظ میں مخالفت کر چکے ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارتی مہم کے دوران ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کو ختم کرنے پر زور دیا تھا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website