counter easy hit

ٹرمپ کی حمایتی مہم، فارمولا ون ڈرایئور نے چشمہ ساز کمپنی سے معاہدہ توڑ دیا

 

Trump supporters campaign, Formula One driver broke the contract with the manufacturer of

Trump supporters campaign, Formula One driver broke the contract with the manufacturer of

میکسیکو: فارمولا ون ڈرایئور سرجیو پیریز نے چشمہ فروخت کرنے کیلئے نئے امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے الفاظ کا استعمال کرنے پر چشمہ ساز کمپنی سے معاہدہ توڑ دیا۔

میکسکن فارمولا ون ڈرایئورسرجیو پیریز چشمہ ساز کمپنی کی نئی مہم پر ناراض ہوگئے اور چشمہ ساز کمپنی سے معاہدہ توڑ دیا، چشمہ ساز کمپنی نے ایک نیا سلوگن دیا ، جس میں ڈونلڈ ٹرمپ ہیلری کلنٹن کے مایوس حامیوں پر ایک طنز کے ساتھ چشمہ پہن کر آنسو چھپارہے ہیں، جلتی پر تیل ٹرمپ کے الفاظ نے چھڑک دیا تھا کہ میکسیکو اور امریکہ کے درمیان دیوار تعمیر ہونے والی ہے۔

پیریز نے ٹوئٹ میں کہا کہ یہ چشمہ بیچنے کا غلط انداز ہے اور وہ ملک کیخلاف مذاق برداشت نہیں کرسکتے۔

چشمہ ساز کمپنی نے معافی بھی مانگی اور الفاظ بھی واپس لے لئے لیکن پیریز نہ مانے ، جبکہ کمپنی نے انکے نام پر 20000 چشمے بنانا بھی شروع کردیئے ہیں۔

سرجیو پیریز نے کہا کہ میرے خیال سے کمپنی سے تعلقات کامیابی سے چل رہے تھے، لیکن سب سے پہلے میرے ملک اور میرے لوگ آتے ہیں، میں کسی کو بھی اپنے ملک کا مذاق اڑانے نہیں دوں گا۔

 

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website