فلاڈیلفیا میں پنسلوانیایونیورسٹی کے سیاہ فام طلبہ کےاکاؤنٹس پرسائبرحملے کیے گئے ہیں اور سیاہ فام طلبہ کے نام نسل پرست انٹرنیٹ گروپ پرڈال دیے گئے ہیں۔
اکاؤنٹ پراشتعال انگیز،نسل پرستی پر مبنی تصاویر اور پیغامات درج ہیں۔ واقعے کے خلاف طلبہ سٹی ہال میں جمع ہونا شروع ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق نسل پرست گروپ کا اکاؤنٹ اوکلاہاما سے آپریٹ کیاجارہاہے۔
یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نسل پرستی پرمبنی مواد کی تحقیقات کررہےہیں جبکہ میئرجم کینی کہتے ہیں کہ یونیورسٹی میں نسل پرستی کاواقعہ قابل مذمت ہے ۔