لاہورکےنواحی علاقےمانگا منڈی کی پولیس نےچوتھی جماعت کے طالب علم کےخلاف2 افراد کےقتل کا مقدمہ درج کر لیا،8سالہ زین ضمانت کے لیےلاہورکی سیشن عدالت پہنچ گیا۔
مانگامنڈی کےرہائشی 8سالہ زین نےبتایاہےکہ اس کے خاندان کی علاقے میں دشمنی چلی آرہی ہے،مخالفین نےاسی عناد کی بنا پر اس کے خلاف 2افراد چودھری اقبال اور لیاقت کےقتل کا مقدمہ درج کرا دیا ۔
جھوٹے مقدمے میں ضمانت کےلیےاس نے سیشن عدالت سے رجوع کیاہے،زین کی استدعاہے کہ عدالت اسے انصا ف فراہم کرے۔