کوئٹہ میں موسم سرد ہوگیا ہے، اور شہری گرم کپڑوں کا استعمال کررہے ہیں،لندے بازار میں بھی گرم کپڑوں کے خریداروں کا رش بڑھ گیا ہے۔
کوئٹہ اور ملحقہ علاقوں میں درجہ حرارت میں بتدریج کمی آرہی ہے، ایسے میں سردی کی شدت سے بچنے کے لئے شہریوں کی بڑی تعداد نے لندے بازاروں کا رخ کرلیا ہے، جہاں استعمال شدہ سوئٹر،کوٹ،جوتے،جرابیں اور دیگر گرم کپڑوں کی خریداری کررہے ہیں