اٹلی میں ایک مسلمان خاتون پر نقاب کرنے پر30 ہزار یورو کا جرمانہ عائد کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق،یہ واقعہ اٹلی کے شمال مشرق میں پیش آیا، جہاں چالیس سالہ خاتون مقامی یوتھ پارلیمنٹ کے اجلاس میں شرکت کرنا چاہتی تھیں۔
خاتون کے مطابق ان کے بیٹے نے اس اجلاس میں حصہ لیا ہوا تھا۔ یہ خاتون سولہ سال سے اٹلی میں رہائش پذیر ہیں اور کئی سال پہلے اطالوی شہریت حاصل کر چکی ہیں۔
قصبے کے مئیر کے بار بار کہنے کے باوجود انہوں نے چہرے کو بے نقاب کرنے سے انکار کیا، تو اس نے پولیس کو بلا لیا جو خاتون کو اجلاس سے دور لے گئی۔
ابتدا میں ان پر600 یورو جرمانہ اور چار ماہ قید کی سزا سنائی گئی، تاہم بعد ازاں ان پر 30 ہزار یورو جرمانہ عائد کردیا گیا ہے۔