اسلام آباد: تحریک انصاف نے پاناما لیکس کی تحقیقات کے حوالے سے سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے تک پارلیمنٹ کے بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہوئے کسی بھی پارلیمانی اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اسلام آباد میں چیرمین تحریک انصاف عمران خان کی زیر صدارت پارٹی کا اہم اجلاس ہوا جس میں شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین سمیت دیگر مرکزی رہنماؤں نے شرکت کی۔ اجلاس میں تحریک انصاف نے پاناما لیکس کی تحقیقات کے حوالے سے سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے تک پارلیمنٹ کےاجلاسوںکے بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہوئے قومی اسمبلی نہ جانے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ تحریک انصاف کسی پارلیمانی اجلاس میں بھی شرکت نہیں کرے گی۔