ماسکو(یس ویب ڈیسک)روسی صدرولادی میر پیوٹن عہدہ چھوڑنے پر غورکررہے ہیں۔ڈیلی میل کی ایک رپورٹ کے مطابق روس کے ایک ممتاز سیاسی تجزیہ نگارنے دعویٰ کیا ہے کہ 64سالہ پیوٹن اپنی خراب صحت اور مغرب سے کشیدہ تعلقات پر آئندہ سال عہدہ صدارت چھوڑ سکتے ہیں۔ان کے جانشین کے طورپر سابق صدر اور موجودہ وزیراعظم دمتری میدیدوف اور پیوٹن کے سابق باڈی گارڈاورسابق نائب وزیردفاع الیکسی ڈیومن کا نام لیاجارہاہے۔