کراچی: نئے امریکی صدر ڈونلڈ جے ٹرمپ کیخلاف جہاں مختلف امریکی ریاستوں میں شدید احتجاج ہو رہا ہے وہاں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پرٹرمپ کے فالورز میں تیزی سے اضافہ ہوتا جا رہا ہے، ٹرمپ نے ٹویٹر پر سابق صدر براک اوبامہ اور اپنی حریف ہلیری کلنٹن کے بھی ریکارڈ توڑدیے ہیں ٹرمپ کے موجودہ فالورزکی تعداد اس وقت 1 کروڑ 48 لاکھ تک جا پہنچی ہے جس میں دن بہ دن تیزی سے اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔
ٹرمپ کے صدر منتخب ہونے سے قبل جو لوگ ان سے اختلاف رکھتے تھے اب وہ بھی ان کی فالورزکی فہرست میں نظرآنے لگے ہیں۔ ٹرمپ کے فالورز میں دنیا بھرکی اہم شخصیات شامل ہیں جن میں مختلف ممالک کے وزرائے اعظم، صدور، سماجی رہنما، سیاستدان،اداکار، فنکار، صحافی، ادیب، دانشور، شاعر، صنعت کار، وکلا و زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد شامل ہیں۔
جہاں دنیا بھرسے ٹرمپ کے فالورز منظرعام پر آئے ہیں وہیں پاکستان سے بھی اہم شخصیات ٹرمپ کے چاہنے والوں کی فہرستمیں نمایاں نظر آتی ہیں جن میں چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی، خواجہ آصف، خواجہ سعد رفیق، شیری رحمن، مریم نوازسمیتاہم سیاسی، سماجی رہنما اور نامور صحافی شامل ہیں۔