پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم نے اگلے ماہ بھارت میں ہونے والے جونیئر ورلڈ کپ میں شرکت کرنی ہے،تاحال حکومتی اجازت نہ ملنے کے باوجود کھلاڑیوں نے میگا ایونٹ کیلئے تیاریوں کا آغاز کردیا ہے۔
جونئیر ورلڈ کپ 8 دسمبر سے بھارت کے شہر لکھنو میں کھیلا جا ئے گا، موجودہ کشیدہ صورتحال کی وجہ سے پاکستان ہاکی فیڈریشن نے حکومت سے کلیئرنس مانگی ہے۔
ہیڈ کوچ طاہر زمان کا کہنا ہے کہ اجازت دینا حکومت کا کام ہے ہم اپنا کام کررہے ہیں،یہی وجہ ہے کہ ایونٹ کے لئے تیاری جاری رکھے ہوئے ہیں۔
کپتان عماد بٹ نے کہا کہ کھلاڑیوں کا فوکس بھی صرف کھیل پر ہیں ، ان کی خواہش ہے کہ بھارت جائیں اور وہاں سےجیت کر واپس آئیں۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن پر امید ہے کہ ایک ہفتے کے اندر بھارت جانے یا نہ جانے کے حوالے سے صورتحال واضح ہو جائے گی ۔