مقبوضہ کشمیر میں 133 ویں روز بھی صورتحال کشیدہ ہے ،کشمیری آج وادی بھر میں آزادی مارچ کریں گے ۔
حریت کانفرنس کی اپیل پر سری نگر سمیت وادی کے مختلف علاقوں سے آج ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹروں تک مارچ کیا جائے گا۔ نماز جمعہ کے بعد آزادی اجتماع ہوگا۔
دوسری جانب سری نگر میں بھارتی فوج کی شیلنگ سے زخمی معمر کشمیری غلام محمد خان شہید ہوگئے ، جن کی نماز جنازہ میں ہزاروں کشمیریوں نے شرکت کی ۔
8 جولائی سے اب تک بھارتی مظالم میں شہید ہونے والوں کی تعداد 114 ہوگئی ہے۔