counter easy hit

امیتابھ بچن نے ارادھیا کو دنیا کی سب سے پیاری پوتی قرار دے دیا

Amitabh Bachchan declared aradya sweetest granddaughter of the world

Amitabh Bachchan declared aradya sweetest granddaughter of the world

ممبئی: بالی ووڈ کے بگ بی امیتابھ بچن نے اپنی پوتی ارادھیا بچن کی پانچویں سالگرہ پر انہیں دنیا کی سب سے پیاری پوتی قرار دیتے ہوئے محبت کا اظہار کیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے میگا اسٹارامیتابھ بچن اپنی پوتی اورنواسی کے حوالے سے محبت کا اظہارکرنے کے لیے اکثرسماجی رابطے کی ویب سائٹس کا سہارا لیتے ہیں اوراس بارانہوں نے اپنی پوتی ارادھیا بچن سے محبت کا اظہارکرتے ہوئے ارادھیا کی پانچویں سالگرہ پرانہیں دنیا کی سب سے پیاری پوتی قرار دے دیا ہے۔

اداکارہ امیتابھ بچن نے اپنے بلاگ اسپاٹ پر پوتی ارادھیا بچن کی پانچویں سالگرہ پر 2 تصاویرشئیرکیں، جن میں ارادھیا بہت خوبصورت لگ رہی ہیں۔

امیتابھ بچن نے لکھا کہ دنیا کی سب سے حسین پوتی ارادھیا بچن اب 5 سال کی ہوگئی ہے، ارادھیا کے چہرے کے تاثرات بالکلبڑے لوگوں جیسے ہوتے ہیں،  آج کی نسل کے بچے غیرمعمولی تیزاورخود پریقین رکھنے والے ہوتے ہیں جب کہ جو کچھ بھی ان کے ارد گرد چل رہا ہوتا وہ ان تمام چیزوں سے باخوبی واقف ہوتے ہیں۔

بیٹیاں پریشانی کا سبب نہیں بلکہ 10 بیٹوں کے برابر ہوتی ہیں

 

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website