اسلام آباد: بے نظیرانٹرنیشنل ائیرپورٹ پر طیاروں کی پارکنگ کا مسئلہ سنگین ہوگیا جہاں آج بھی جگہ نہ ملنے پر 3 طیارے فضا میں چکر لگاتے رہے۔
اسلام آباد ائیرپورٹ پر سول ایوی ایشن کی غفلت کے باعث طیاروں کی پارکنگ کا مسئلہ سنگین ہوگیا جس کے بعد آج بھی صبح کے وقت جگہ نہ ملنے پر 3 طیارے فضا میں چکر لگاتے رہے اور انتظامیہ کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑا۔
ائیرپورٹ پر جہازوں کی پارکنگ نہ ہونے کے مسئلے کے باعث نجی ایئرلائن ایئربلو کی جدہ سے آنے والی پروازصبح 9 بج کر 4 منٹ پر اسلام آباد پہنچی، جدہ سے اسلام آباد پہنچنے والی پرواز پی اے 271 دس بج کرچھ منٹ پر اتری، ایئربس اے تھری ٹوینٹی ون پر آپریٹ ہونے والی پرواز 62 منٹ فضا میں چکرلگاتی رہی اور جب کہ بوئنگ 777 پرآپریٹ ہونے والی پروازکے اترنے کی بھی جگہ نہیں تھی۔
واضھ رہے کہ اسلام آباد میں جدید سہولیات سے آراستہ بین الاقوامی ہوائی اڈا کئی برسوں سے تعمیر ہورہا ہے تاہم اب تک یہ مکمل نہیں ہوسکا۔