بھارتی تفتیشی ادارے (این آئی اے ) نے معروف مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کے خلاف مقدمہ درج کرلیااور 10دفاتر پر چھاپے مار کر تلاشی لی ہے ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ڈاکٹر ذاکر نائیک کے خلاف انسداد دہشت گردی کے قوانین کے تحت گزشتہ رات این آئی اے کے مرکزی دفتر میں مقدمہ درج کیا گیا ۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ہفتے کی صبح این آئی اے نے مقامی پولیس کی مدد سے ڈاکٹر ذاکر نائیک کے ادارے اسلامک ریسرچ فائونڈیشن کے 10مختلف مقامات پر واقع دفاتر کی تلاشی لی ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ڈاکٹر ذاکر نائیک کی تنظیم کا دہشت گردوں سے رابطے کا پہلا الزام ڈھاکا کیفے حملے کے بعد سامنے آیا تھا ،چند روز قبل بھارتی کابینہ نے آئی آر ایف کو کالعدم تنظیم قرار دیا تھا ،جس کے بعد اس کے خلاف کارروائی کا سلسلہ تیز کیا گیا ہے ۔