لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں انہوں نے قتل اور ٹریفک سگنل پر ڈکیتی کے ملزمان کو فوری پکڑنے کا حکم دیا ہے۔
اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب کو شہر میں ڈکیتی کے واقعات کی ابتدائی رپورٹ پیش کی گئی۔
وزیراعلیٰ نے 5افراد کے قتل اور سگنل پر ڈکیتی کے ملزمان کو 72گھنٹے میں گرفتار کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ صوبے کے عوام کی جان و مال کے تحفظ کا میں ذمےدار ہوں۔
شہباز شریف کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایسے واقعات رونما ہونے کا کوئی جواز نہیں بنتا، پولیس کو اربوں روپے کے وسائل، جدید آلات اور تربیت دی گئی ہے۔