بھریا روڈ ریلوے اسٹیشن پر راولپنڈی سے کراچی آنے والی تیزگام ایکسپریس میں ڈاکوؤں نے لوٹ مار کرکے مسافروں کو قیمتی سامان سے محروم کردیا، لاچار مسافروں کی مدد کو کوئی نہ آیا۔
راولپنڈی سے تیزگام ایکسپریس سے اپنا سفر شروع کرنےوالے مسافروں کو کیا معلوم تھا کہ یوں رات کے اندھیرے میں لٹ جائیں گے، ٹرین جیسے ہی سکھر ڈویژن میں بھڑا میر کے مقام پر پہنچی، نامعلوم افراد نے بوگیوں کی کھڑکیوں سے سامان کی چھینا چھپٹی شروع کردی۔
ریلوے پولیس نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ واقعہ صبح چار بجے بوگی نمبر گیارہ میں پیش آیا،جس کی ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔
مسافروں نے محکمہ ریلوے اور اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ واقعے میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے