مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں پر بھارتی فورسز کے مظالم جاری ہیں، بھارتی فوج نے جعلی مقابلوں میں 3کشمیری شہید کردیے،حریت رہنماؤں کی اپیل پر نماز جمعہ کے بعد مظاہروں کا اعلان کردیا۔کشمیری میڈیا کے مطابق مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج کے مظالم کا سلسلہ جاری ہے ، ضلع بارہ مولا اور باندی پورہ میں قابض فوج نے مزید 3 کشمیریوں کو شہید کردیا ہے ۔کشمیری میڈیا کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج نے کشمیریوں کو شہید کرکے مقابلوں کا ڈرامہ رچایا ہے۔حریت کانفرنس کی اپیل پرآج آزادی کے لئے دعاؤں کادن منایاجائےگا، رہنماؤں کی اپیل پر مقبوضہ کشمیر میں جاری احتجاج میں یکم دسمبرتک توسیع کردی گئی ہے۔
Post Views - پوسٹ کو دیکھا گیا: 45
About MH Kazmi
Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276