اسلام آباد: وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ نئے آرمی چیف فوجی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے جنرل راحیل شریف کے مشن کو آگے بڑھائیں گے۔
جنرل قمر جاوید باجوہ کو پاک فوج کا نیا سربراہ اورجنرل زبیر حیات کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی مقرر کردیا گیا ہے اس حوالے سے اپنے بیان میں وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ نئے آرمی چیف کے لیے 5 جنرلز کے نام آگے بھجوائے گئے تھے جن میں سے وزیراعظم نوازشریف نے مشاورت سے فیصلہ کیا۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: یونس کا بیٹ خاموش ہونے لگا، مسلسل چوتھی بار ناکام
خواجہ آصف نے کہا کہ نئے آرمی چیف قمر جاوید باجوہ فوجی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے جنرل راحیل شریف کے مشن کو آگے بڑھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ قوم حکومت اور فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔