پیرس(ایس ایم حسنین) تحریک منہاج القرآن، فرانس کے صدر جناب چوہدری محمد اعظم نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ماڈل ٹاﺅن سانحہ،پانامہ اور لامحدود کرپشن کیسز،کے باوجود ملک کا نطام انصاف حاکم وقت پر ہاتھ دالنے سے گریزاں ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ملک میں ظلم بڑھتا جائیگا اور مظلومیت میں اضافہ کو کوئی نہیں رکو سکتا۔ ماڈل ٹاﺅن سانحہ پانامہ اور ملکی کرپشن کیسز زبان زد عام اور ہمارا نظام انصاف پوچھ رہا ہے مجرم کون ہے؟
ہیں کواکب کچھ نظر آتے ہیں کچھ
دیتے ہیں دھوکہ یہ بازی گر کھلا!
پہلے کی طرح اب بھی ہمارا نظام انصاف طاقتور کیلئے اور اور کمزور کیلئے اور ہے۔ اس کو ٹھیک کرنے کیلئے ٹھیک کرنے والوں کا درست ہونا ضروری ہے۔ قائد محترم شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری وہ واحد شخصیت ہیں جو اس ظلم کے نظام کیخلاف جہاد کی سربراہی کر سکتے ہیں۔