پیرس (ایس ایم حسنین) شہرہ آفاق گلوکار ملکو نے فرانس کے دورہ کے دوران آج تحریک انصاف کے سینئر راہنما ابرا ر کیانی کے ہمراہ ان کے ریسٹورنٹ کا دورہ کیا ۔ جہاں انہوں نے اپنے ساتھی فنکاروں کے ہمراہ پاکستانی کمیونٹی کےساتھ ملاقات کی اور بہت اچھا وقت گزارا
اس موقع پر جناب ابرارکیانی نے ملکو کو ان کی خدمات کے پیش نظر یادگاری شیلڈ پیش کی اور پاکستان کا نام دنیا میں روشن کرنے پران کی خدمات کا اعتراف کیا ۔ملکو جو کہ خود بھی تحریک انصاف کے ممبر ہیں اور انہوں نے تحریک انصاف فرانس کے راہنمائوں کا شکریہ ادا کیا ور ان کی بیرون ملک خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔