پیرس( اے کے راؤ ) جارج واشنگٹن یونیورسٹی کے ایرنی النسل پروفیسر ڈاکٹر حسن عسکری کا کہنا ھے کہ قرآنک فلسفہء حیات کا عملی نمونہ مسلم ممالک کی بجائے مغربی ممالک میں ہے۔
مسلم ممالک قرآنی تعلیمات کی روشنی مین اپنا سیاسی ،معاشی ، قانونی اور سوشل نظام بنانے میں فیل ہیں ۔ پروفیسر ڈاکٹر حسن عسکری انٹرنیشنل افئیر اور انٹرنیشنل بزنس کے پروفیسر ہیں انھون نے معاشیات میں ڈاکٹریٹ کی ھے ، انکی تحقیقات پر مبنی کتابوں میں
(The Seed For Change ،Introduction to Islamic Economics: Globalization and Islamic Finance: Convergence, Islam and the Path to Human and Economic Development اور New Issues in Islamic Finance: Progress and Challenges)
شامل لیں اور وہ ایسی کم و بیش 25 کتابوں کے مصنف ہیں ان کی تحقیقات 208 ممالک کی معاشی ترقی اور سوشل ویلیوز کے فیکٹ اینڈ فیگر کی روشنی میں تھیں ان کے مطابق قرآنق فلسفہء حیات جن ممالک میں اپنی اصلیت کے مطابق قریب ترین نافظ العمل ہے ان ٹاپ 10 ممالک میں نیوزی لینڈ ، لیکسمبرگ آئرلینڈ ، آئس لینڈ ،فن لینڈ ، ڈنمارک ، کینڈا ، انگلستان ،اسٹریلہ اور ہالینڈ شامل پہیں ۔ان کی تحقیقات کے مطابق اگر قرآنک فلسئہ حیات کے مطابق پہلے 50 ممالک کو گریڈ آپ کیا جائے تو مسلم ممالک میں سے صرف دو ممالک ملائشیا 33 ویں اور کویت 48 نمبر پر ہیں۔ ان کی تحقیق یہ بھی بتاتی ھے کہ سعودی عرب کا اس سلسلے میں 138 واں نمبر ھے۔ پروفیسر حسن عسکری کا کہنا ہے کہ بہت سے ممالک اسلام کو سٹیٹ کو کنٹرول کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں ۔ ڈاکٹر حسن عسکری مسلم ممالک میں حد سے زیادہ کرپشن اور نا انصافی کو اسلامی قوانین سے متصادم کرار دیتے ہیں۔